حریم فاروق  کی دلکش تصاویر وائرل thumbnail 16

حریم فاروق  کی دلکش تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

حریم کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مہرون رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکرین سے دوری کے حوالے سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ حریم فاروق  نے شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی شو میں میزبان کے

منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے واضح کیا تھا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، یہ سب افواہیں ہیں۔

شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اس لئے اسکرین سے غائب رہیں کیوںکہ ان کی والدہ علیل تھیں اور انہوں نے ان کی دیکھ بھال کی لیکن اب ان کی والدہ دوبارہ صحتیاب ہو چکی ہیں اور انہوں نے اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔

حریم فاورق نے مزید بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گی، جس میں وہ ایک خصوصی گانے پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

اسی حوالے سے موسیقار، اداکار و پروڈیوسر گوہر ممتاز نے واضح کیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم میں حریم فاروق نہ صرف خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی بلکہ ان کا مذکورہ فلم میں مختصر کردار بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں