25

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28349 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد   34084 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 1 ،1،خیبرپختونخوا  میں کورونا سے4جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28349 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7540، بلوچستان میں 354، خیبرپختونخوا میں 5708 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 938 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12883 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 15  مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12883 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں