19

پاکستان میں مزید 767 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 767 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1265797 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 767 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 197 ، بلوچستان میں 12، خیبرپختونخوا میں 109 ، اسلام آباد میں 72، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 6،6 جبکہ پنجاب میں 365 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 466199 ، بلوچستان میں 32188 ، خیبرپختونخوا میں 177349 ، اسلام آباد میں 106615 ، گلگت بلتستان میں 10382 ، پنجاب میں 438636 اور آزاد کشمیر میں 34428 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28349 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  34084 ہے۔

سندھ  اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 1 ،1،خیبرپختونخوا  میں کورونا سے4جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28349 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7540، بلوچستان میں 354، خیبرپختونخوا میں 5708 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 938 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12883 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں