منشیات کیس؛ اداکارہ اننیا پانڈے کی آج پھر طلبی thumbnail 7

منشیات کیس؛ اداکارہ اننیا پانڈے کی آج پھر طلبی

اننیا پانڈے اور کنگ خان کے بیٹے شاہ رخ خان ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے فوٹوفائل

اننیا پانڈے اور کنگ خان کے بیٹے شاہ رخ خان ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے فوٹوفائل

ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں این سی بی نے آج ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے صبح 11 بجے اپنے آفس طلب کیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ روز بھی اننیا پانڈے کو این سی بی کے دفتر طلب کیا تھا جہاں ان سے منشیات کیس کے سلسلے میں تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اننیا اپنے والد کے ہمراہ این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں۔

این سی بی نے گزشتہ روز اننیا پانڈے کو اپنے دفتر طلب کرنے سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس میں ایک ملزم کی واٹس ایپ چیٹ میں مبینہ طور پر اداکارہ اننیا پانڈے کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں این سی بی کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز این سی بی کے دفتر میں پیشی سے قبل ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ کیونکہ اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ملزم ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے اور شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ پر چھاپہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز جس وقت این سی بی اہلکاروں نے اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا تھا اسی وقت کنگ خان کے گھر منت پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کنگ خان کے گھر پر چھاپہ سرچ آپریشن کی غرض سے مارا گیا تھا۔

یہ سرچ آپریشن اس وقت کیا گیا جب بدھ کے روز سینٹرل ایجنسی نے ممبئی کی عدالت میں آریان خان اور ایک بالی ووڈ اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ جمع کرائی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ ان پیغامات میں یہ دونوں منشیات کے بارے میں بات کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں