آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لارہے ہیں، فواد چوہدری thumbnail 13

آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لارہے ہیں، فواد چوہدری

صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے ‏قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔

خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہے 2018 سے کہ رہا ہوں بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں https://t.co/ioJmEVXMSx

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021

وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب بہترین علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے https://t.co/xbpXwFsr85

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں