پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیر ملک گیر احتجاج جاری thumbnail 11

پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیر ملک گیر احتجاج جاری

اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں، رانا ثنااللہ۔ فوٹو:فائل

اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں، رانا ثنااللہ۔ فوٹو:فائل

لاہور: پی ڈی ایم کی  جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں بے روز گاری و مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیراحتجاج شروع ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے، اور ڈاکٹرز، لیبر اور تاجروں سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا شیڈول جاری

شیڈول کے تحت لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا، مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی جائے گی، مری مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوگا، جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوگا، قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ (شہباز خاں روڈ) میں احتجاج ہوگا، میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک،خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس، بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک،حافظ آباد میںضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے اور بہاولپور میں فرید گیٹ کے سامنے کے سامنے احتجاج ہوگا، ساہیوال میں جوگی چوک سے احتجاجی مظاہرہ دیپال ث چوک ساہیوال تک جائے گا، عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی، جوہرآباد خوشاب میں احتجاجی ریلی اور ختم نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا۔

ملتان میں 24 اکتوبر اتوار کو دوپہر 2 بجے چوک حسین آگاہی سے احتجاجی جلوس نکلے گا، سیالکوٹ میں ہفتے کے روز 3 بجے چوک علامہ اقبال

میں مہنگائی کےخلاف احتجاج ہوگا، 23 اکتوبر کو سنگلا نوالہ چوک خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، گوجرنوالہ پریس کلب کے سامنے اتوار کو 3بجے احتجاج ہوگا،  ساہیوال میں اتوار کو جوگی چوک سے صدر بازار سے دیبا لپور بازار سے بلدیہ بازار، گجرات میں  پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا، اور چوک حسین آگاہی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے، یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا، ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں