11

شیخوپورہ، زرعی فارم کے قریب پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

شیخوپورہ میں زرعی فارم کے قریب پولیس وین پر ڈاکوؤں نے فائر نگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخوپورہ ڈاکو اپنے گرفتار ساتھی ڈاکو کو چھڑوا کر فرار ہو گئےاور اسی دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ شروع ہو گئی۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ ڈاکو آصف کو ریکوری کے لیے لے کر گئے تھے۔

ملزمان کےتعاقب پر پولیس کو ملزم شدید زخمی حالت میں نیشنل ماڈل سکول کے قریب سے ملا،ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا،ملزم آصف درجنوں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں