گوجرہ میں شاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی thumbnail 10

گوجرہ میں شاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

http://www.bolnews.com/

گوجرہ میں شاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں پیش آیا جہاں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث سابق اولمپیئن ہاکی گول کیپر عمران شاہ سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ زخمی افراد طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سٹی پولیس نے موقعے سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Adsence 300X250


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں