سجاول میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم، 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی thumbnail 14

سجاول میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم، 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی

http://www.bolnews.com/

سجاول میں موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم ہونے کے باعث 4 افراد شدید زخمی اور 1 شخص انتقال کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سجاول کے دمدموں بس اسٹاپ کے قریب ٹھٹھہ روڈ پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے چار افراد زخمی اور ایک فرد جاں بحق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال سجاول منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں دو افراد وسیم دایو اور اقبال دایو کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخمی وسیم دایو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے

Adsence 300X250


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں