لاہور:پانی کےغیرضروری استعمال پر جرمانے ہونےلگے thumbnail 15

لاہور:پانی کےغیرضروری استعمال پر جرمانے ہونےلگے

جرمانہ نہ ادا کرنے پرکنکشن کاٹ دیا جائے گا

لاہور میں پانی کےغیر ضروری استعمال کو روکنےکےلیے واسا حکام متحرک ہوگئے ہیں۔

لاہورمیں گاڑیاں دھونے اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ جوشہری پائپ لگا کر اپنی گاڑی دھوئے گا یا گھر کے ریمپ کی دھلائی کی جائے گی تو واسا یا ڈولفن فورس کی جانب سے اس پر 2 ہزار روپے کا چالان کردیا جائے گا۔

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں رہنے والوں پر500  روپے جرمانہ عائد ہوگا اور رقم ادا نہ کرنے والے کا پانی کا کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ صاف پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کے لئے واٹر میٹر بھی لگائے جائیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوسطاً یومیہ فی گھر کو 50 گیلن پانی کی فراہمی کی جاتی ہے۔ شہر میں اب تک پانی ضائع کرنے پر 36 لاکھ روپے کے جرمانے کئے جاچکے ہیں۔

WhatsApp

FaceBook

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں