جوہانسبرگ کے میئر راہگیر کو بچانے کی کوشش میں کار حادثے میں ہلاک thumbnail 15

جوہانسبرگ کے میئر راہگیر کو بچانے کی کوشش میں کار حادثے میں ہلاک

راہگیر کو بچانے کی کوشش میں کار تیز رفتار وین سے ٹکرا گئی

46 سالہ جولیدے موتانگو نے ایک ماہ قبل ہی عہدہ سمبھالا تھا، فوٹو: اے ایف پی

46 سالہ جولیدے موتانگو نے ایک ماہ قبل ہی عہدہ سمبھالا تھا، فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے 46 سالہ میئر جولیدے ماتونگو نئے ووٹرز کی اندراجی مہم سے واپسی پر کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ماہ قبل ہی جوہانسبرگ کے میئر منتخب ہونے والے جولیدے ماتونگو سویٹو کے علاقے میں ووٹر رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں دورے سے واپسی پر کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میئر اپنی کار میں مرکزی شاہراہ سے واپس آرہا تھے کہ اچانک ایک راہگیر سڑک عبور کرنے کی کوشش میں سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل پر تباہ ہوگیا اور میئر جولیدے موتانگو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 46 سالہ میئر نے سابق میئر کے کورونا سے ہلاکت کے بعد ایک ماہ قبل ہی عہدہ سنھالا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں