کیا آپ جانتے ہیں۔ 02 thumbnail 7

کیا آپ جانتے ہیں۔ 02

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی تازہ اور خشک خوبانی کی پیداوار میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی تازہ اور خشک خوبانی کی پیداوار میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے؟

یوں تو خوبانی، دنیا کے متعدد مقامات پر خاص طور پر بحیرہ روم کے ہمسایہ ممالک اور یورپ  میں   پیدا کی جاتی ہے لیکن جب ہم تازہ اور خشک خوبانی کی پیداوار میں ممالک کی درجہ بندی کرتے ہیں تو ترکی اس فہرست میں پہلے نمبر پر دکھائی دیتا ہے۔ ترکی میں تازہ خوبانی کا 55 فیصد اور خشک خوبانی کا 85 فیصد ضلع مالاتیا میں پیدا کیا جاتا ہے۔

ضلع مالاتیا  کا نام ہٹلر کے دور میں اور لفظ ‘میلیتا ‘ پر رکھا گیا  ۔ ا س لفظ کے معنی “پھلوں کے باغ” کے ہیں۔ ترکی بھر کے 17 ملین خوبانی کے پیڑوں میں سے تقریباً 8 ملین  پیڑوں کا مالک یہ ضلع  ” خوبانی کے عالمی دارالحکومت ” کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

بلند درجے کے غذائی اجزاء کا حامل یہ پھل وٹامن اے، بی، سی اور ای کے ساتھ ساتھ فولاد، کیلشئیم، فاسفورس اور میگنیزئیم  سے بھی مالامال  ہے۔ خوبانی کو تازہ اور خشک شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔  یہ پھل بھوک مٹاتا اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اینٹی آکسیڈنٹ  خصائص کی وجہ سے جسم کو صحت مند رکھتا اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں