ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا thumbnail 9

ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

امریکہ کی معروف اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی آن لائن اسٹریمنگ سے کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا، فون میں جدید ڈیول کیمرہ سسٹم نصب ہو گا، نیا چپ سیٹ  اے 15 بائیونک بھی نئے فون کا حصہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 13  فائیو جی نیٹ ورک سے بھی منسلک ہو سکے گا جب کہ آئی فون 13 منی بھی جلد فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

ایپل نےاپنے آئی پیڈ منی اور سیریز 7 اسمارٹ واچ میں بھی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالر یعنی ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے ہو گی۔ آئی فون 13 منی 699 ڈالر یعنی ایک لاکھ 16 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

کیٹاگری میں : ہم نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں