سائنس فکشن فلم ’دا میٹرکس ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر دیکھیں thumbnail 7

سائنس فکشن فلم ’دا میٹرکس ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر دیکھیں

ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’دا میٹرکس ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر میں جو ایکشن کے مناظر دکھائے گئے ہیں وہ ’دا میٹرکس‘ کے پرستاروں کو پچھلی تین فلموں کی یاد دلانے کے لیے کافی ہیں۔

اس کے علاوہ اس فلم میں انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ٹریلر میں ان کے کردار پر زیادہ روشنی نہیں ڈالی گئی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نیو یعنی کیانو ریوز ایک لڑکی سے ملتے ہیں جو لیوس کیرول کی کتاب ’ایلس ان دا ونڈرلینڈ‘ پڑھ رہی ہے یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔

یاد رہے کہ یہ ہالی وڈ کی مشہور ترین فلم ’دا میٹرکس‘ سریز کی چوتھی فلم ہے۔ اس فلم میں کیانو ریوز اور کینیڈین اداکارہ کیری این ماس پچھلی فلموں میں نبھائے گئے اپنے کرداروں نیو اور ٹرینٹی میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

WhatsApp

FaceBook

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں