جمہوریہ کونگو میں گردن توڑ بخار جان لیوا ثابت ہو رہا ہے thumbnail 12

جمہوریہ کونگو میں گردن توڑ بخار جان لیوا ثابت ہو رہا ہے

ماہ جون سے ابتک اس مرض میں مبتلا 129 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

جمہوریہ کونگو میں  گردن توڑ بخار کی وبا سے   ماہ جون سے ابتک 129 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت   کے ڈی سی کے نمائندے ڈاکٹر  امیدی پراسپر  کا  کہنا ہے ملک میں 267 افراد میں گردن توڑ بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ جون سے ابتک اس مرض میں مبتلا 129 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسوقت  مرض میں مبتلا بعض افراد کا ان کے گھروں پر ہی او ر بعض کا اسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مزید  مریضوں کے تعین اور بیماری سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں