ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 03.06.2021 thumbnail 205

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 03.06.2021

   *** روزنامہ ینی شفق : “قومی سلامتی کمیٹی سے اسرائیل کے لئے پیغام” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کل صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں گذشتہ ماہ غزہ میں قتل عام کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ “بین الاقوامی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ جنگی جرائم  کی نوعیت کے حامل اسرائیلی حملوں کے سدباب اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لئے بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داری کو بلا تاخیر اور اخلاص کے ساتھ پورا کرے”۔

*** روزنامہ حریت: ” وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی  طرف سے اسرائیل کے بارے میں بیان” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” اگر اسرائیل ہمارے ساتھ صحتمندانہ تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے تو اس کا اپنی غلط پالیسیوں سے باز آنا ضروری ہے”۔

*** روزنامہ اسٹار: “ترکی کے انرجی سیکٹر میں 25 بلین یورو  کی سرمایہ کاری” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ جرمن انرجی کمپنیوں نے اپنے ساجھے داروں کے ہمراہ حالیہ 18 ماہ کے دوران ترکی کے توانائی سیکٹر میں 25 بلین یورو سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری کی اور پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔ دونمیز نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار جرمن کمپنیوں کے ترکی کی اقتصادیات اور توانائی سیکٹر پر اعتماد کا اظہار ہیں۔

*** روزنامہ خبر ترک: “ماہِ مئی کے برآمداتی اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ رواں سال کے ماہِ مئی کے دوران ترکی کی برآمدات 65.5 فیصد اضافے سے 16.5بلین ڈالر رہی ہیں۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ حالیہ ماہِ مئی دوسرا بلند ترین برآمدات والا مہینہ ہے۔

*** روزنامہ صباح: “دنیا ترک معجزے پر بات کر رہی ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے فوجی سیکٹر میں مارکہ کی حیثیت اختیار کرنے والے مسلح ڈرون طیارے اب کی بار سوٹزر لینڈ کے مرکز توجہ بن گئے ہیں۔ سوٹزر لینڈ کے قومی نشریاتی ادارے کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے ڈرون طیارے دنیا بھر سے ستائش حاصل کر رہے ہیں۔ ان ڈرون طیاروں نے آذربائیجان، لیبیا سمیت متعدد جنگی فیلڈز میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مقالے میں ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی کے لئے معجزے کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں