کراچی کا موسم آج گرم رہے گا، محکمہ موسمیات thumbnail 172

کراچی کا موسم آج گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں موسم گرم رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو دن بھر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق آج شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Double Click 300 x 250

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں