آئی جی آفس کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی thumbnail 166

آئی جی آفس کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی

آئی جی آفس پنجاب کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس پنجاب کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے، جس میں خاتون نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو تھپڑ رسید کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے کیس میں انصاف کے لیے خاتون آئی جی آفس کے باہر احتجاج کر رہی تھی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے احتجاج سے منع کرنے پر ہاتھ پائی کا واقعہ پیش آیا۔

تھپڑ مارنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا۔

لیڈی کانسٹبلز نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایچ او پرانی انارکلی کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Double Click 300 x 250

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں